Wednesday, September 18, 2019

‏حضور علیہ السلام نےفرمایاجو شخص صبح 100 مرتبہ پڑھ لے تو اس پر جادو۔جنات۔شیاطین کا شام تک کوئی اثر نہیں ہوگا
*لا الٰہ الااللہٌ وحدہٌ لاشریک لہٌ.لہ المٌلک ولہٌ الحمدٌ یٌحیٍی ویٌمیتٌ وہو علٰی کٌل شیئٍ قدیر*
(ترمذی:3468)

Wednesday, September 11, 2019

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: مردے کی روح جانور کی شکل میں نہیں نکلتی، اور نہ کسی کی بیماری کسی کو لگتی ہے، اور نہ کسی چیز میں نحوست ہے، اور اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو گھوڑے، عورت اور گھر میں ہوتی ۔
ابی داؤد:3921)

Friday, August 30, 2019

‏*القرآن*
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں پھر 4 گواہ لے کر نہ آئیں تو انکو 80 کوڑے لگاؤ اور انکی گواہی کبھی قبول نہ کرو اور وہ خود فاسق ہیں
 *ہاں جو لوگ اسکے بعد توبہ کرکے
اپنی اصلاح کرلیں
تو اللہ بہت بخشنےوالا بڑا رحم کرنے والا ہے
(النور:5-6)

Thursday, August 29, 2019

‏خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم نے
مونچھ کتروانے
ناخن تراشنے
زیر ناف کے بال صاف کرنے
اور بغل کے بال اکھیڑنے
کی مدت  40 دن مقرر فرمادی ہے
تاکہ ان چیزوں کو چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑے رکھیں
(سنن نسائی:14)
‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا
جو شخص جمعہ کےدن غسل کرےخوشبو  لگائےپھر نماز جمعہ کےلئےنکلےاور مسجد پہنچ کر 2 آدمیوں کےدرمیان نہ گٌھسےپھر جتنی ہو سکےنفل نماز پڑھےاور جب امام خطبہ شروع کرےتو خاموشی سےسٌنےتو اسکے اس جمعہ سےاگلےجمعہ تک سارےگناہ معاف کردیئےجاتےہیں
(بخاری:883)

Wednesday, August 28, 2019

‏کوئی اپنی بیوی کے پاس آنےکا ارادہ کرےاور یہ دعاپڑھے

"اللہ کےنام سےشروع کرتا ہوں اے اللہ ہم کو شیطان سےبچا اور اس مباشرت سےجو اولاد ہو اسکو شیطان کےگزند سےمحفوظ رکھ"

پھر اگر اس مباشرت سےجو بچہ پیدا ہو شیطان اسےکبھی نقصان نہ پہنچاسکےگا
(ابوداؤد:2161)

Monday, August 26, 2019

‏حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں
میں نےحضور علیہ السلام*
کی ھئیت؛بات چیت میں بی بی فاطمہ سےزیادہ کسی کو مشابہ نہیں پایا
جب وہ آتیں تو پیارےآقا انکااستقبال فرماتے
انکی پیشانی کوبوسہ دیکر اپنی جگہ بٹھاتے
اور جب آپ انکےگھر تشریف لےجاتےتو
وہ بھی اسیطرح آپکااستقبال فرماتیں
(مشکٰوۃ:4689)